گجرات میں راجکوٹ شہر کے مالويہ نگر علاقے میں آج ایک باکس میں ٹائمر بم ملنے سے افراتقری مچ گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پولیس انسپکٹر کے. این پرمار نے يواین آئی کو بتایا
کہ پولیس کو
نامعلوم فون سے اطلاع ملی تھی کہ 150 فٹ رنگ روڈ پر كھوڈياپارا
علاقے میں مشتبہ سامان پڑا ہے۔مشتبہ سامان کی تلاشی کرنے پر انہیں ایک موٹر سائیکل بیٹری اور ایک گھڑی سے منسلک دو جلیٹين کی چھڑیں ملیں۔